۱۔پطرس 2:6-8 اردو جیو ورژن (UGV)

6. کیونکہ کلامِ مُقدّس فرماتا ہے،”دیکھو، مَیں صیون میں ایک پتھر رکھ دیتا ہوں،کونے کا ایک چنیدہ اور قیمتی پتھر۔جو اُس پر ایمان لائے گااُسے شرمندہ نہیں کیا جائے گا۔“

7. یہ پتھر آپ کے نزدیک جو ایمان رکھتے ہیں بیش قیمت ہے۔ لیکن جو ایمان نہیں لائے اُنہوں نے اُسے رد کیا۔”جس پتھر کو مکان بنانے والوں نے رد کیاوہ کونے کا بنیادی پتھر بن گیا۔“

8. نیز وہ ایک ایسا پتھر ہے”جو ٹھوکر کا باعث بنے گا،ایک چٹان جو ٹھیس لگنے کا سبب ہو گی۔“وہ اِس لئے ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ کلامِ مُقدّس کے تابع نہیں ہوتے۔ یہی کچھ اللہ کی اُن کے لئے مرضی تھی۔

۱۔پطرس 2