۱۔سلاطین 4:7-10 اردو جیو ورژن (UGV)

7. سلیمان نے ملکِ اسرائیل کو بارہ ضلعوں میں تقسیم کر کے ہر ضلع پر ایک افسر مقرر کیا تھا۔ اِن افسروں کی ایک ذمہ داری یہ تھی کہ دربار کی ضروریات پوری کریں۔ ہر افسر کو سال میں ایک ماہ کی ضروریات پوری کرنی تھیں۔

8. درجِ ذیل اِن افسروں اور اُن کے علاقوں کی فہرست ہے۔ بن حور: افرائیم کا پہاڑی علاقہ،

9. بن دِقر: مقص، سعلبیم، بیت شمس اور ایلون بیت حنان،

10. بن حصد: ارُبّوت، سوکہ اور حِفر کا علاقہ،

۱۔سلاطین 4