یوحنا 4:15-18 اردو جیو ورژن (UGV)

15. عورت نے اُس سے کہا، ”خداوند، مجھے یہ پانی پلا دیں۔ پھر مجھے کبھی بھی پیاس نہیں لگے گی اور مجھے بار بار یہاں آ کر پانی بھرنا نہیں پڑے گا۔“

16. عیسیٰ نے کہا، ”جا، اپنے خاوند کو بُلا لا۔“

17. عورت نے جواب دیا، ”میرا کوئی خاوند نہیں ہے۔“عیسیٰ نے کہا، ”تُو نے صحیح کہا کہ میرا خاوند نہیں ہے،

18. کیونکہ تیری شادی پانچ مردوں سے ہو چکی ہے اور جس آدمی کے ساتھ تُو اب رہ رہی ہے وہ تیرا شوہر نہیں ہے۔ تیری بات بالکل درست ہے۔“

یوحنا 4