نوح 3:43-46 اردو جیو ورژن (UGV)

43. تُو اپنے قہر کے پردے کے پیچھے چھپ کر ہمارا تعاقب کرنے لگا، بےرحمی سے ہمیں مارتا گیا۔

44. تُو بادل میں یوں چھپ گیا ہے کہ کوئی بھی دعا تجھ تک نہیں پہنچ سکتی۔

45. تُو نے ہمیں اقوام کے درمیان کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔

46. ہمارے تمام دشمن ہمیں طعنے دیتے ہیں۔

نوح 3