متی 4:13-16 اردو جیو ورژن (UGV)

13. ناصرت کو چھوڑ کر وہ جھیل کے کنارے پر واقع شہر کفرنحوم میں رہنے لگا، یعنی زبولون اور نفتالی کے علاقے میں۔

14. یوں یسعیاہ نبی کی پیش گوئی پوری ہوئی،

15. ”زبولون کا علاقہ، نفتالی کا علاقہ،جھیل کے ساتھ کا راستہ، دریائے یردن کے پار،غیریہودیوں کا گلیل:

16. اندھیرے میں بیٹھی قوم نے ایک تیز روشنی دیکھی،موت کے سائے میں ڈوبے ہوئے ملک کے باشندوں پر روشنی چمکی۔“

متی 4