1. زیارت کا گیت۔اے رب، مَیں تجھے گہرائیوں سے پکارتا ہوں۔
2. اے رب، میری آواز سن! کان لگا کر میری التجاؤں پر دھیان دے!
3. اے رب، اگر تُو ہمارے گناہوں کا حساب کرے تو کون قائم رہے گا؟ کوئی بھی نہیں!
4. لیکن تجھ سے معافی حاصل ہوتی ہے تاکہ تیرا خوف مانا جائے۔
5. مَیں رب کے انتظار میں ہوں، میری جان شدت سے انتظار کرتی ہے۔ مَیں اُس کے کلام سے اُمید رکھتا ہوں۔