1. داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: شمینیت۔اے رب، مدد فرما! کیونکہ ایمان دار ختم ہو گئے ہیں۔ دیانت دار انسانوں میں سے مٹ گئے ہیں۔
2. آپس میں سب جھوٹ بولتے ہیں۔ اُن کی زبان پر چِکنی چپڑی باتیں ہوتی ہیں جبکہ دل میں کچھ اَور ہی ہوتا ہے۔
3. رب تمام چِکنی چپڑی اور شیخی باز زبانوں کو کاٹ ڈالے!