۲-تِیمُتھِیُس 3:5-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. وہ دِین داری کی وضع تو رکھّیں گے مگر اُس کے اثر کو قبُول نہ کریں گے اَیسوں سے بھی کنارہ کرنا۔

6. اِن ہی میں سے وہ لوگ ہیں جو گھروں میں دبے پاؤں گُھس آتے ہیں اور اُن چھچھوری عَورتوں کو قابُو میں کر لیتے ہیں جو گُناہوں میں دبی ہُوئی ہیں اور طرح طرح کی خواہِشوں کے بس میں ہیں۔

7. اور ہمیشہ تعلِیم پاتی رہتی ہیں مگرحق کی پہچان تک کبھی نہیں پُہنچتِیں۔

8. اور جِس طرح کہ ینیّس اور یمبر یس نے مُوسیٰ کی مُخالفت کی تھی اُسی طرح یہ لوگ بھی حق کی مُخالفت کرتے ہیں ۔ یہ اَیسے آدمی ہیں جِن کی عقل بِگڑی ہُوئی ہے اور وہ اِیمان کے اِعتبار سے نامقبُول ہیں۔

9. مگر اِس سے زِیادہ نہ بڑھ سکیں گے اِس واسطے کہ اِن کی نادانی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو جائے گی جَیسے اُن کی بھی ہو گئی تھی۔

10. لیکن تُو نے تعلِیم ۔ چال چلن ۔ اِرادہ ۔ اِیمان ۔ تحمُّل ۔ مُحبّت ۔ صبر ۔ ستائے جانے اور دُکھ اُٹھانے میں میری پَیروی کی۔

۲-تِیمُتھِیُس 3