3. کیونکہ ابھی تک جِسمانی ہو ۔ اس لِئے کہ جب تُم میں حسد اور جھگڑا ہے تو کیا تُم جِسمانی نہ ہُوئے اور اِنسانی طرِیق پر نہ چلے؟۔
4. اِس لِئے کہ جب ایک کہتا ہے مَیں پَولُس کا ہُوں اور دُوسرا کہتا ہے مَیں اپُلّو س کا ہُوں تو کیا تُم اِنسان نہ ہُوئے؟۔
5. اپُلّو س کیا چِیز ہے؟ اور پَولُس کیا؟ خادِم ۔ جِن کے وسِیلہ سے تُم اِیمان لائے اور ہر ایک کی وہ حَیثِیت ہے جو خُداوند نے اُسے بخشی۔
6. مَیں نے درخت لگایا اور اپُلّو س نے پانی دِیا مگر بڑھایا خُدا نے۔