۱-کُرِنتھِیوں 14:31-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

31. کیونکہ تُم سب کے سب ایک ایک کر کے نبُوّت کر سکتے ہو تاکہ سب سِیکھیں اور سب کو نصِیحت ہو۔

32. اور نبِیوں کی رُوحیں نبِیوں کے تابِع ہیں۔

33. کیونکہ خُدا اَبتری کا نہیں بلکہ اَمن کا بانی ہے ۔جَیسا مُقدّسوں کی سب کلِیسیاؤں میں ہے۔

34. عَورتیں کلِیسیا کے مجمع میں خاموش رہیں کیونکہ اُنہیں بولنے کا حُکم نہیں بلکہ تابِع رہیں جَیسا تَورَیت میں بھی لِکھا ہے۔

35. اور اگر کُچھ سِیکھنا چاہیں تو گھر میں اپنے اپنے شَوہر سے پُوچھیں کیونکہ عَورت کا کلِیسیا کے مجمع میں بولنا شرم کی بات ہے۔

36. کیا خُدا کا کلام تُم میں سے نِکلا؟ یا صِرف تُم ہی تک پُہنچا ہے؟۔

۱-کُرِنتھِیوں 14