۱-کُرِنتھِیوں 12:9-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. کِسی کو اُسی رُوح سے اِیمان اور کِسی کو اُسی ایک رُوح سے شِفا دینے کی تَوفِیق۔

10. کِسی کو مُعجِزوں کی قُدرت۔ کِسی کو نبُوّت ۔ کِسی کو رُوحوں کا اِمتِیاز ۔ کِسی کو طرح طرح کی زُبانیں ۔ کِسی کو زُبانوں کا تَرجُمہ کرنا۔

11. لیکن یہ سب تاثِیریں وُہی ایک رُوح کرتا ہے اور جِس کو جو چاہتا ہے بانٹتا ہے۔

12. کیونکہ جِس طرح بدن ایک ہے اور اُس کے اعضا بُہت سے ہیں اور بدن کے سب اعضا گو بُہت سے ہیں مگر باہم مِل کر ایک ہی بدن ہیں اُسی طرح مسِیح بھی ہے۔

13. کیونکہ ہم سب نے خواہ یہُودی ہوں خواہ یُونانی۔ خَواہ غُلام خَواہ آزاد ۔ ایک ہی رُوح کے وسِیلہ سے ایک بدن ہونے کے لِئے بپتِسمہ لِیا اور ہم سب کو ایک ہی رُوح پِلایا گیا۔

14. چُنانچہ بدن میں ایک ہی عُضو نہیں بلکہ بُہت سے ہیں۔

15. اگر پاؤں کہے چُونکہ مَیں ہاتھ نہیں اِس لِئے بدن کا نہیں تو وہ اِس سبب سے بدن سے خارِج تو نہیں۔

16. اور اگر کان کہے چُونکہ مَیں آنکھ نہیں اِس لِئے بدن کا نہیں تو وہ اِس سبب سے بدن سے خارِج تو نہیں۔

۱-کُرِنتھِیوں 12